ترکی میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر اس دہائی کا سب سے بڑا بجٹ 15 ارب ترکش لیرا (2.6 ارب ڈالر) خرچ کئے گئے۔
ترک وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ ورانک نے بتایا کہ حکومت نے تحقیق اور ترقی کے بجٹ کا گذشتہ دس سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ مالی سال 2019 میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر جی ڈی پی کا 1.06 فیصد خرچ ہوا۔ مجموعی اخراجات میں 64.2 فیصد اخراجات کی نصف سے زائد فنانسنگ نجی شعبے نے کی جو ایک ریکارڈ ہے۔
Tags: ترک معیشت