ترکی اور روس کے نائب وزرا خارجہ نے ماسکو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شام اور لیبیا جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک نائب وزیر خارجہ سادات اونال اور روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوغدانوف ملاقات کے دوران اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی کہ لیبیا میں سیاسی ، فوجی اور معاشی مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لیبیائی گروہوں کے درمیان مذارکات کا عمل برلن کانفرنس اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تناطر میں جاری رہنا چاہیئے۔ شام کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا اور مسئلے کے سیاسی حل میں معاونت کا بھی اعادہ کیا گیا ۔سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2254 کے دائرہ کار میں روس اور ترکی کے مابین آستانہ مذاکرات کے سلسلے میں رابطوں کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔
Tags: ترکی اور روس لیبیا