turky-urdu-logo

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ میں ترکی 14 ویں نمبر پر

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے دنیا کے ٹاپ 25 ممالک میں ترکی 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری میں ترکی نے اسپین، پرتگال اور یونان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایک عالمی سروے میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں سیاحت، معاشی ترقی اور پراپرٹیز کی مسحکم قیمتوں نے رئیل اسٹیٹ بزنس کی گروتھ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ترکی میں غیر ملکیوں کی طرف سے رہائشی عمارات کی خریداری میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ 2013 کے بعد سے ترکی میں رئیل اسٹیٹ میں متعارف کرائی گئیں مراعات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں نے یہاں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں دلچسپی لی۔ اس وقت انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ ترکی میں رئیل اسٹیٹ سے متعلق سرچ کیا جا رہا ہے۔

اب تک غیر ملکی سرمایہ ترک رئیل اسٹیٹ میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ پچھلے سال غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 45 ہزار 486 رہائشی مکانات خریدے اور اس سال بھی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔

امریکی کمپنی ریموٹ وینچرز نے دنیا کے 200 ممالک میں سے ٹاپ 25 ممالک کی فہرست تیار کی ہے جہاں غیر ملکی سرمایہ کار سب سے زیادہ رئیل اسٹیٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان 25 ممالک میں ترکی 14 ویں نمبر پر ہے۔ سروے کے مطابق ترکی میں رہائش کی لاگت انتہائی مناسب ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاحت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس کے باعث یہاں رئیل اسٹیٹ بزنس میں سرمایہ کاری انتہائی منافع بخش ہے۔

Read Previous

ترکی: مساجد دو ماہ بعد نماز کیلئے کھول دی گئیں

Read Next

مہاتیر محمد اپنی ہی سیاسی جماعت سے نکال دیئے گئے

Leave a Reply