turky-urdu-logo

ترکی میں پری اور پرائمری اسکول رواں ماہ کھولنے کا فیصلہ

کورونا وبا کے درپیش چیلینج کو پیش نظر رکھتے ہوئے ترکی میں نو عمر بچوں کو اس ماہ گلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم ضیا سلجوق کا کہنا ہے کہ 21 ستمبر سے صرف پری اور پرائمری اسکول کے طلبہ کے لیے روبرو تعلیم شروع کی جائے گی۔
سلجوق نے کہا کہ باقی تمام کلاسوں کے لیے باقدہ تعلیم کا آغاز 21 ستمبر کے تین ہفتوں بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جا ئے گا ۔

فاصلاتی تعلیم سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے ایجوکیشن انفارمیشن نیٹ ورک (EBA) کے چینلز اور براہ راست کورسز کے ذریعے جاری رہے گا۔

تمام اساتذہ ای بی اے کے ذریعے اسباق دے سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں تعلیمی سال کے دوران طلبہ مطالعے، ادراک اور ریاضی میں مہارت کے لیے تیار کی گئی ایپس ڈوانلوڈ کر کے اپنی تعلیمی اور سماجی مہارت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
EBA اسپورٹ پوائینٹ ایریاز بھی اسکولوں اور متعدد اداروں میں بنائے گئے تھے تاکہ گھر پر کمپیوٹر یا انٹر نیٹ تک رسائی سے محروم طلبہ بھی ان کورسز سے فائدہ اٹھا سکیں

Read Previous

او آئی سی کے جنیوا گروپ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اجلاس

Read Next

میانمار کے دو فوجیوں کا روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کا اعتراف جرم

Leave a Reply