ترکی کے 10 صوبوں میں پولیس نے جعلی اور زہریلی شراب تیار کرنے اور بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اب تک مزید 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ادھر زہریلی شراب پینے سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 64 ہو گئی ہے۔ ترک سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2200 لیٹر زہریلی شراب ضبط کر لی ہے۔
ترکی کے جنوبی صوبے ہاتے میں دو مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر پولیس نے 1900 لیٹر جعلی شراب ضائع کر دی اور یہاں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
برسہ صوبے میں کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے جعلی شراب تیار کرنے والا 200 لیٹر مشروب تحویل میں لے لیا۔
جنوب مشرقی صوبے کیلیز میں 192 لیٹر زہریلی شراب قبضے میں لی گئی۔ پویس نے یہاں کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ترکی کے 10 صوبوں میں اب تک جعلی شراب پینے سے 64 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔