ترک وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ترکی میں اسکول 15 فروری سے کھولے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیر تعلیم ضیا سلجوک نے بتایا کہ ہم اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کے حوالے سے 15 فروری سے اسکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں حتمی فیصلے کا اعلان اسکول کھولنے سے 10 دن پہلے کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فیصلہ کورونا وائرس سائنسی مشاورتی بورڈ کی ہدایات کے مطابق ہی لیا جائے گا تاہم ایک ساتھ تمام جماعتوں کے طلبہ کو بلانا مشکل ہے ناصرف ترکی بلکہ دیگر ممالک میں بھی تعلیمی سلسلہ تاحال روکا ہوا ہے۔
Tags: ترکی میں تعلیم کورونا وائرس