turky-urdu-logo

ترکی: 4 روز میں سات لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگا دی گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں اب تک سات لاکھ سے زائد ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر طبی عملے کو ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔

چین کی سینوویک ویکسین لگانے کا کام گذشتہ جمعرات کو شروع ہوا تھا اور اب تک سات لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔

ترکی میں دس لاکھ ہیلتھ ورکرز کو پہلے مرحلے میں ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور کل تک ویکسین کے پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد ضعیف العمر افراد کو ویکسین لگانے کا کام شروع ہو گا۔

چین سے کورونا وائرس کی 30 لاکھ ویکسین کی خوراکیں 30 دسمبر کو انقرہ پہنچی تھی۔

جن افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے ان کو اگلی خوراک 28 روز کے اندر دوبارہ دی جائے گی۔ جو لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو رہے ہیں انہیں اگلے چار سے چھ ماہ تک ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔

صدر رجب طیب ایردوان، نائب صدر فواد اوکتے اور وزیر صحت فرحتین کوجا نے بھی چین کی سینوویک ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

Read Previous

ترکی میں تعلیمی سلسلہ 15 فروری سے بحال ہو گا

Read Next

ترکی: تعلیمی ادارے 15 فروری سے کھولنے کا فیصلہ

Leave a Reply