turky-urdu-logo

تُرکی: یونان کے ساحل کے قریب تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے کا اعلان

ترکی نے یونان کے ساحل کے قریب تیل اور گیس کی تلاش کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ تُرکی کے سرکاری گزٹ میں کہا گیا ہے کہ یونان کے ساحل کے قریب تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن کو نکالنے کیلئے تُرکی جلد ہی یہاں ڈرلنگ شروع کرے گا۔

مغرب کی جانب واقع 24 بلاکس کو تیل و گیس کی تلاش کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ علاقہ تُرکی کی حدود میں 6 ناٹیکل میل اندر کی طرف ہے۔ عالمی سطح پر ہونے والے ایک معاہدے کے تحت بحرہ اوقیانوس کے مشرق میں ترکی اور لیبیا کے درمیان سمندری حدود کیلئے ایک گورنمنٹ آف نیشنل ایکورڈ طے پایا تھا۔

واضح رہے ترکی اور یونان کے درمیان سمندری حدود کا دیرینہ تنازعہ ہے۔ یونان سمندری حدود کے معاملے پر ترکی کے ساتھ ماضی میں کئی بار جھگڑا کر چکا ہے۔

تیل و گیس کے وسیع ذخائر کے اس علاقے پر ترکی اور دیگر ہمسایہ ممالک کے درمیان سمندری حدود کا تنازعہ ابھی تک برقرار ہے۔ ترکی نے دمشق کی طرف سے اس علاقے کو اپنا قرار دینے کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔ صدر طیب اردوان کی حکومت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ترکی اپنی سمندری حدود کی ہر صورت حفاظت کرے گا اور اپنی حدود میں موجود تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے ڈرلنگ جلد ہی شروع کرے گا۔

Read Previous

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ذہنی طور پر معذور شہید فلسطینی نوجوان سپرد خاک

Read Next

لاک ڈاؤن سے فلسطین میں غربت کی شرح دگنی ہو جائے گی، عالمی بینک

Leave a Reply