
ترک وزیر دفاع کے ایک بیان کے مطابق ترکیہ اٹلی میں ہونے والی بحریہ روم میں نیٹو کی سالانہ بحری مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نیٹو کے مستقل نیول ٹاسک گروپ 2 کی بہترین آبدوز ” ٹی سی جی پرویز” اور” ٹی سی جی بارباروس فریگیٹ” کے ساتھ مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیر کو شروع ہونے والی یہ ڈائنامک مانٹا مشقیں 10 مارچ تک جاری رہیں گی ۔ ان مشقوں میں نیٹو اتحادی ممالک کینیڈا سمیت فرانس، جرمنی، یونان، اٹلی، اسپین، ، برطانیہ اور امریکہ نے وسطی بحیرہ روم میں اینٹی سب میرین اور اینٹی سرفیس وارفیئر مشقوں میں حصہ لیا ہے ۔
ان مشقوں کا مقصد تمام شرکاء کو اینٹی سب میرین اور اینٹی سرفیس جنگی مہارتوں میں باہمی تعاون اور مہارت کو بڑھانے کے لیے پیچیدہ اور چیلنجنگ جنگی تربیت فراہم کرنا ہے