TurkiyaLogo-159

زلزلے کے فوراً بعد فن لینڈ ترکیہ کی مدد کو آگے بڑھا، فن لینڈ وزیر داخلہ

فن لینڈ کی وزیر داخلہ کرسٹا میکونن نے کہا 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے فوراً بعد فن لینڈ ترکیہ کی مدد کو آگے بڑھا تھا 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلے کے فوراً بعد فن لینڈ نے بھی ترکیہ کی بھر پور مدد کی ۔ انہوں نے کہا کہ فن لینڈ کی جانب سے سات رکنی ٹیم ترکیہ پہنچی ۔
جبکہ یورپی یونین کے شہری تحفظ کی ٹیم کی قیادت بھی فن لینڈ کی جانب سے کی گئی تھی ۔ فن لینڈ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زلزلے کے فوراً بعد امدادی سامان سے بھرے دو جہاز قہرامانماراش پہنچے، اس کے علاوہ فن لینڈ کی جانب سے 3 ہزار افراد کی رہائش کے لیے خیمے بھی بھیجے گئے تھے ۔ یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ ترکیہ نے زلزلے کے فوراً بعد مدد مانگی تھی اور ہم نے یورپی یونین اور نیٹو میکانزم دونوں سے مدد بھیجی ہے، اور ہم نے یہ طریقہ کار بہت موثر پایا ہے۔ ان میکانزم کے ذریعےہمیں معلوم ہو گیا کہ علاقے میں کس قسم کی مدد کی ضرورت ہے، لہذا ہم اس قسم کی مدد بھیج سکتے ہیں، جس کی ضرورت ہے۔
فن لینڈ کے نیٹو میں شامل نہ ہونے کے باوجود نیٹو کے دوستی پروگرام کی بدولت ترکیہ تک امداد پہنچائی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترکیہ اور شام کی مدد تب تک کرتے رہیں گے جب تک انہیں امداد کی ضرورت ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ترکیہ اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے انہیں مدد کی شدید ضرورت ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم جو امداد ترکیہ بھیج رہے ہیں وہ وہاں کی عوام کی مشکل کو کسی حد تک کم کررہی ہو گی .
انہوں نے مزید کہا کہ فن لینڈ کی جانب سے زلزلہ متاثرین کو مزید 2 ہزار متاثرین کے لیے پناہ گاہیں ، ہیٹرز جنریٹر سمیت خوراک اور طبی سامان فراہم کر دیا گیا ہے اسی طرح ہم شام کے متاثرین کی مدد بھی کر رہے ہیں

Alkhidmat

Read Previous

زلزلہ متاثرین کو بھیجی جانے والی امداد میں تیزی کی جائے، وزیر اعظم پاکستان

Read Next

ترکیہ بحیرہ روم میں نیٹو کی بحری مشقوں میں بہترین آبدوزوں کے ساتھ شریک ہے ، ترک وزیر دفاع

Leave a Reply