TurkiyaLogo-159

وبا نے ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے بحران کی طرف توجہ دلوائی ، ترکی

ترک وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ وبا نے ہمیں درختوں کی اہمیت کا احساس دلایا ہے۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کردہ G20 وزیر ماحولیات اجلاس سےخطاب کے دوارن مرات کرم نے کہا کہ آئندہ نسل کے لئے صاف ستھرا ماحول اور صحتمند مستقبل کی فراہمی ہماری اہم ذمہ داری ہے۔

وزیر ماحولیات کا کہنا تھا ماحولیاتی تبدیلی عالمی بحران کی شکل اختتار کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال سیلابوں کے نتیجے میں کڑوروں ترکش لیرا کا نقصان ہوا اور درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مرات کرم نے ترکی کے شمال مشرقی صوبے ترابزن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد موسمیاتی تبدیلی کے منصوبے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے مفت پلاسٹک بیگ کی دستیابی پر پابندی لگا کر پلاسٹک کے استعمال میں 80 فیصد کمی کی ہے۔ اس پالیسی کی بدولت پچھلے سال 8 ہزار ٹن گرین ہاوس گیس ماحول میں خارج ہونے سے روکی گئی۔

جنوری کے اعدادوشمار کے مطابق پلاسٹک کے تھیلوں کی پیداوار میں کمی کے باعث 210 ملین ترک لیرا (35 ملین ڈالر) کی بچت ہوئی جو کہ مقامی حکومتوں کی جانب سے ماحولیاتی سرمایہ کاری کے لئے استعمال کیے گئے۔

Alkhidmat

Read Previous

ڈیٹا سینٹرز پانی کے اندر بھی کام کر سکتے ہیں،مائیکرو سافٹ ٹیسٹ

Read Next

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد تین کڑور سے تجاوز کر گئ

Leave a Reply