دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد تین کڑور سے تجاوز کر گئ

ورلڈ و میٹر ٹریکر جو بروقت عالمی اعداوشمار بتاتا ہے کے مطابق عالمی سطح پر کورونا کیسز کی تعداد تین کڑور سے تجارز کر گئ ہے۔ جبکہ اب تک 9 لاکھ پینتالس ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

چین کے شہر ووہان میں ابتدا کے بعد یہ وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور اس وقت دنیا کی ناموار دوا ساز کمپنیاں اس کی ویکسین بنانے کے دوڑ میں لگی ہوئی ہیں۔

انڈیا میں یومیہ کیسز کی تعداد 97 ہزار نو سو تک پہینچ گئی۔۔۔۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق انڈیا میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 97 ہزار نو سو نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔ پانچ لاکھ سے زائد کیسز کے ساتھ انڈیا دنیا کا متاثرہ ترین ملک ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گیارہ سو بتیس نئی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی کل تعددا تیراسی ہزاز سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔

جرمنی میں کیسز کی تعداد دو لاکھ پیسٹھ ہزار آٹھ سو تک پہنچ گئی۔۔۔

روبرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (آر کےآئ) برائے وبائی امراض کے اعداوشمار کے مطابق جرمنی میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں 2،194 نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ 265،857 ہوگئی ہے۔ جبکہ اموات کی کل تعداد نو ہزرا تین سو اکھتر ہو گئی۔

گاڑیوں کی کمپنی کیا موٹرز نے سیول میں فیکڑی وبا کے پیش نظر بند کر دی۔۔۔

کیا موٹرز نے سیول میں فیکڑی کے آٹھ ملازمین میں وائرس کی تصدیق کے بعد پیداواری کام روک دیا۔ فیکڑی میں کیا کارنیول ایس یو وی ، ریو اور دیگر ماڈل تیار کیے جاتے ہیں۔ تاہم کیا موٹرز کی جانب سے فلحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
اقواممتحدہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک کڑور افراد کی جان لینے کے بعد بھی وبا ابھی تک قابو سے باہر ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کارونا وائرس اس وقت عالمی سطح پر سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔اس صورتحال سے ایک ایسا بحران پیدا ہوا ہے جس نے ہماری زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔”

Read Previous

وبا نے ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے بحران کی طرف توجہ دلوائی ، ترکی

Read Next

مشرقی بحیرہ روم کے مسئلے میں یورپی ممالک کاانصاف پسند ہونا چائیے، ایردوان

Leave a Reply