turky-urdu-logo

مشرقی بحیرہ روم کے مسئلے میں یورپی ممالک کاانصاف پسند ہونا چائیے، ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ملاقات کی۔ ملاقات میں مشرقی بحیرہ روم میں تنازعات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ترکی وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں ترکی۔جرمنی باہمی تعلقات اور علاقائی پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔
مذاکرات میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں تعمیری اور حق و انصاف پر مبنی نقطہ نظر کی موجودگی کی صورت میں عدم مفاہمتوں اور اختلافات کو مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکتا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم کے مسئلے میں یورپی ممالک کاانصاف پسند اور بات کا پکا ہونا ضروری ہے۔ جہاں تک ترکی کا تعلق ہے ترکی اپنے حقوق کے معاملے میں آخر تک پُر عزم اور فعال پالیسی کا اطلاق جاری رکھے گا۔

Read Previous

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد تین کڑور سے تجاوز کر گئ

Read Next

مصر نے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی دستاویزات جاری کر دیں

Leave a Reply