مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اسرائیل اور مصر کے درمیان ہونے والے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی خفیہ دستاویزات جاری کر دیں۔
معاہدے کے تحت اسرائیل نے 1967 کی سرحدی حد بندی کا احترام کرتے ہوئے فلسطین کے مقبوضہ علاقے خالی کرنے تھے اور نئی یہودی بستیوں کا قیام روکنا تھا۔
فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کا کنٹرول حاصل ہونا تھا اور مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا تھا۔
کیمپ ڈیوڈ کے خفیہ مذاکرات بارہ روز تک امریکہ کی میری لینڈ ریاست میں جاری رہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم میناکم بیجن اور مصر کے صدر انور سادات نے کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ ان مذاکرات میں اس وقت کے امریکی صدر جمی کارٹر بھی شریک رہے۔
اسرائیل نے کبھی بھی کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا۔ معاہدے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے کئی علاقوں پر غیر قانونی قبضہ کیا اور یہاں نئی یہودی بستیاں قائم کیں۔ مشرقی یروشلم پر قبضہ بھی کر لیا۔