turky-urdu-logo

پاک ترک مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں

ترکی اور پاکستان کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔ یہ مشقیں پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا میں تین ہفتے تک جاری رہیں۔

"اتاترک 2021” کے نام سے ہونے والی کی مشترکہ فوجی مشقیں خیبر پختون خوا میں پاکستان کے اسپیشل ملٹری سروسز ہیڈ کوارٹر تربیلا میں ہوئیں۔

پاک فوج کے انسپیکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹننٹ جنرل سید محمد عدنان اور ترک فوج کے اعلیٰ عسکری حکام میجر جنرل ایمرے تیانج نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

ٹرکش اسپیشل فورسز اور پاک فوج کی ایلیٹ اسپیشل سروسز گروپ نے فوجی مشقوں میں شرکت کی۔

ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی، علاقے کو سیل کرنا اور سرچ آپریشن، فائر اور اگلے مورچوں کی طرف پیشقدمی، ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھلانگ لگانے، کمپاوٗنڈ کلیئرنس، مغویوں کی باحفاظت بازیابی اور فری فال آپریشن کی مشقیں کی گئیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان حالیہ برسوں میں فوجی تعاون کا معاہدہ طے پایا تھا جس میں افواج کی تربیت، مشترکہ فوجی مشقیں اور عسکری وفود کے تبادلے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اسلحہ کی مشترکہ تیاری کا معاہدہ بھی کیا گیا۔

Read Previous

ترکی: معروف عالم دین اور محدث محمد امین سراجؒ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Read Next

ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

Leave a Reply