turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل میں عبدالرحمان الپ کاکردار نبھانے والے اداکار جلال آل نے اپنے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ایک تصویر  شئیر کی جس میں جلال کسی ڈرامہ کے سیٹ پر موجود ہیں اور تاریخی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

جلال نے تصویر کے ساتھ لکھا ” جلد آ رہا ہے” جس نے مداحوں کو سوچ میں ڈال دیا۔

ترک اداکار جلال آل کو ارطغرل غازی میں بہترین اداکاری کرنے کے بعد دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی۔

حال ہی میں اداکار نے پاکستان کا دورہ کیا۔

Read Previous

پاک ترک مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں

Read Next

ترکی میں کورونا وائرس کی صورتحال

Leave a Reply