turky-urdu-logo

سال 2020: ترکی میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ

سال 2020 میں ترکی میں ایک لاکھ سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 20.47 فیصد زیادہ ہیں۔

ٹرکش یونین آف چیمبرز اینڈ کمیوڈیٹی ایکسچینج کے مطابق 2020 میں 15 ہزار 366 کمپنیاں بند بھی ہوئیں۔

رجسٹرڈ کمپنیوں میں 87 ہزار 258 پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ہیں جو مجموعی رجسٹرڈ کمپنیوں کا 68 فیصد ہے۔ جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کی تعداد 14 ہزار رہی۔ سال 2020 کے نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 8477 رہی۔

ٹریڈ، مینوفیکچرنگ اور کسنٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ دسمبر میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 872 جبکہ ترک تاجروں کے ساتھ مشترکہ کاروبار کی 376 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

Read Previous

ترکی اور آذربائیجان کے اعلی عہدیداروں کی ٹیلی فونک ملاقات

Read Next

کیپاڈوکیا : فیری چیمنیز سردیوں میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز

Leave a Reply