turky-urdu-logo

ترکی اور آذربائیجان کے اعلی عہدیداروں کی ٹیلی فونک ملاقات

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے آذربائیجان کے وزیراعظم علی اسدوف سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس مقصد کے لیے علی اسدوف کی جانب سے ترکی میں اجلاس منعقدکرنے کی تجویز پیش کی گئی جسے نائب صدر فواد نے سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا لیے بہت بہتر ہو گا۔ ہم ترکی میں میزبانی میں کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ تمام اہم امور پر بات چیت کر سکیں گے۔ نئے دور مین ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

فرورری میں آذربائیجان کے اعلی  عہدیدار  ترکی آئیں گے۔

گفتگو کے دوران علی نے فواد اوکتائے کو سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ آپ صرف ترکی کے لیے ہی نہیں بلکہ آذربائیجان کے لیے بھی اہم امور انجام دے رہے ہیں۔

Read Previous

ترکی:مزید 6 ہزار 2 سو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Read Next

سال 2020: ترکی میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ

Leave a Reply