turky-urdu-logo

ترکی کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار

ترک سیکیورٹی فورسز نے جنوب مشرقی صوبے مردین میں کارروائی کرتے ہوئے 3 خطرناک کُرد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ دہشت گرد ترکی کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترک سیکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ گرفتار تینوں دہشت گردوں کا تعلق شام سے ہے۔ وہ ترکی میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے اور یہاں سیاسی پناہ کی کوششیں کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایک سرچ آپریشن کے دوران پلاسٹک کے لفافوں میں لپٹا ہوا ایک بم بھی برآمد کیا گیا ہے جو دہشت گردی کے لئے یہاں چھپایا گیا تھا۔

Read Previous

مشرقی یروشلم میں نئی یہودی بستیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، سعودی عرب

Read Next

ترکی میں سرمایہ کاری کے ذریعے ترک شہریت حاصل کریں

Leave a Reply