turky-urdu-logo

مشرقی یروشلم میں نئی یہودی بستیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں 1،257 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ نئی یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس فیصلے سے عالمی برادری کی دو ریاستوں کے قیام کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا اور خطے میں امن کی کوششیں بھی ناکام ہوں گی۔ سعودی عرب اسرائیل کے اس فیصلے کی سخت مذمت کرتا ہے اور اسے مسترد کرتا ہے۔

اسرائیل نے 15 نومبر کو ان یہودی بستیوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

اسرائیل نے 1967 سے غزہ کی پٹی، غزہ کے کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

Read Previous

ترکی کی آذربائیجان کی حمایت سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، پیوٹن

Read Next

ترکی کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار

Leave a Reply