turky-urdu-logo

ترکی میں سرمایہ کاری کے ذریعے ترک شہریت حاصل کریں

ترک شہریت کیسے حاصل کی جا سکتی ہےاور   اس کے کیا فوائد ہیں؟  ویسے تو انٹرنیٹ پر اس کے متعلق وافر مقدار میں  معلومات  موجود ہیں لیکن فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے ہمیشہ مستند  ذرائع پر دی گئی معلومات پر  یقین کریں اور  نقصان سے بچیں۔

ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے چھ طریقے ہیں جن میں سے سب سے آسان اور تیز تر ین آپشن ترکی میں پراپرٹی کی خریداری کے ذریعے ترک شہریت حاصل کرنا ہے ۔

2018 میں ترک شہریت کے حصول کے لیے قواعد و ضوابط میں نرمی کے بعد  ترک شہری بننا پہلے کی نسبت مزید آسان ہو گیا ہے۔ ترک حکومت کی جانب سے حالیہ اعلان کے مطابق 250،000   ڈالرز کی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر کے ترک شہریت سے فیض یاب ہوا جا سکتا ہے۔

ترکی میں پراپرٹی کے بہترین مواقع کے ساتھ آسان شہریت کے حصول نے اس عمل کو    مزید دلکش بنا دیا ہے۔

ترکی میں جائداد غیر منقولہ سرمایہ کاری کے ذریعہ شہریت کے حقوق حاصل کرنے کے بارے تفصیلات درج ذیل ہیں ۔

درخواست کا عمل:

وہ افراد  جنہوں نے کم از کم 250،000 امریکی ڈالر مالیت کا گھر  ، کاروباری جگہ ، اسٹیٹ یا کوئی اور  جائیداد خریدی ہے  ، وہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ رجسٹری اور کیڈسٹری میں جا کر اپنی درخواست کا عمل شروع کرسکتے ہیں۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ رجسٹری اینڈ کیڈسٹری کو درخواست دینے کے بعد ، جائداد غیر منقولہ کی قیمت کا تحمینہ لگایا جائے گا  کہ آیا خریدی گئی پراپرٹی کی قیمت 250،000 امریکی ڈالر ہے یا نہیں۔

اگر   تمام قواعد  پورے ہو رہے ہیں   تو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ رجسٹری اینڈ کیڈسٹری 3 سے 7 دن میں شہریت کے عمل  کی منظوری دے گی ۔ اس منظوری کے بعد ، رہائشی اجازت نامے کے لئے بیورو آف امیگریشن سروسز کو درخواست دے کر ، اسی دن منظوری کروائی جا سکتی ہے۔

شہریت کی درخواست کی منظوری اور رہائشی اجازت نامے کے حصول کے بعد امیدوار ترکی کی شہریت کے لئے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول رجسٹریشن اینڈ نیشنلٹی میں درخواست دیتے ہیں۔ آخر میں شہریت سے متعلق معلومات کے دفاتر سے لین دین کو ٹریک کرکے استنبول اور انقرہ میں 3 ماہ میں تمام عمل کو حتمی شکل دی جاتی ہے۔

خریدی گئی پراپرٹی کو تین سال تک فروخت کرنے کی صورت میں شہریت نہیں دی جائے گی۔

اضافی معلومات

ترک شہریت کے لیے ملک کی قید نہیں ہے کسی بھی مالک کا باشندہ مقررہ رقم کی مالیت کی جائیداد خرید کر ترک شہریت حاصل کر سکتا ہے۔

نہ صرف گھر بلکہ مختلف قسم کی رئیل اسٹیٹ  جیسے کہ دفاتر، دکانیں یا کسی اسٹیٹ کی خریداری کر کے بھی ترکی کا شہرا بنا جا سکتا ہے۔

ترک شہریت صرف  ایک خاص غیر منقولہ جائیداد کی خریداری   جس کی مالیت 250،000 امریکی ڈالرز ہو تک محدود نہیں   بلکہ متعدد جائیدادیں بھی خریدیں جا سکتی ہیں جن کی  مشترکہ مالیت 250،000   ہو۔

ترکی کی شہریت کے حصول کا عمل  درخواست دینے کے بعد تین ماہ میں مکمل ہو تا ہے۔ علاوہ ازیں جائیداد کی خریداری کرنے والوں کو عارضی طور پر رہائشی اجازت نامہ فراہم کیا جاتا ہے۔

ریل اسٹیٹ خریداروں کے ساتھ ، ان کی بیوی اور 18 سال سے کم عمر بچوں کو بھی ترک شہریت ملے گی۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو شہریت نہیں دی جائے گی اگر وہ   معذور یا  بیمار نہیں ہیں۔  

Read Previous

ترکی کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار

Read Next

ترکی کی بہترین یونیورسٹیاں

Leave a Reply