
ترکی میں رہنے اور تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کرنے والے بین الاقوامی طلبا کی تعداد میں ہر سال نمایاں طور پر اضافہ ہوتا ہے ۔2014 میں بین الاقوامی طلبہ کی تعداد 50 ہزار تک تھی جوکہ 2020 کی شروات میں 172 ہزار تک پہنچ گئی۔
ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دینے والے غیر ملکی طلبہ کا کہنا ہے کہ ترکی میں انکے لیے صحت ، رہائش ، ٹیوشن وغیرہ کے لیے بہت سی سہولتیں موجود ہیں۔
اگر آپ ترکی میں بین الاقوامی طالب علم کی حیثیت سے تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دی گئی ترکی کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست پر ضرور نظر ڈالیں۔
ترکی میں یونیورسٹیاں
ترکی میں اس وقت 200 سے زائد ایسی یونیورسٹیاں ہیں جو اعلی تعلیم کونسل کے زیر انتظام ہے۔ ترکی میں پہلی نجی یونیورسٹی 1984 میں استنبول کینٹ یونیورسٹی کے نام سے شروع ہوئی۔
مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی
مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں واقع ہے۔ مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی اس سال ای ای سی اے کے مطابق آٹھویں نمبر پر ہے ، یونیورسٹی 1958 میں قائم کی گئی ۔ یونیورسٹی میں 31 ہزار طلبا ہیں ۔

بوازری یونیورسٹی
بوازری یونیورسٹی ترکی میں ای ای سی اے کے مطابق دسویں نمبر پر ہے ۔ یونیورسٹی کی بنیاد 1863 میں رکھی گئی۔ یونیورسٹی استنبول میں واقع ہے ۔یونیورسٹی میں امریکی تعلیم نظام کے مطابق پڑھایا جاتا ہے۔ یہاں ہر سال بین الاقوامی طلبہ اعلی تعلیم کے لیے داخلہ لیتے ہیں۔

استنبول کینٹ یونیورسٹی
استنبول کینٹ یونیورسٹی ای ای سی اے کے مطابق چودھویں نمبر پر ہے۔ استنبول کینٹ یونیورسٹی کی بنیاد 1984 میں رکھی گئی ۔ استنبول کینٹ یونیورسٹی میں ملک کی سب سے بڑی لائبریری موجود ہے، یہ یونیورسٹی ملک کی تحقیقاتی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔

سبانسی یونیورسٹی
سبانسی یونیورسٹی استنبول کی ایک غیر منافع بخش یونیورسٹی ہے۔یہ ای ای سی اے کے مطابق اٹھارویں نمبر پر آتی ہے۔ یہ ترکی کی پانچویں اعلی درجہ کی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔یونیورسٹی کی بنیاد 1999 میں رکھی گئی ۔سبانسی یونیورسٹی میں ہر سال 42 فیصد طلبہ کو وضائف دیےجاتے ہیں۔
https://www.sabanciuniv.edu/en
