turky-urdu-logo

ترکی کا کوہِ نمرود: دنیا کا آٹھواں عجوبہ، ترکی کی آنکھ کا تارہ

مشرق اور مغرب کے دامن میں موجود ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں کوہِ نمرود سیاحوں کے لئے انتہائی پُرکشش ہے۔ ترک صوبے ادیامن میں یہ پہاڑ سطح زمین سے سات ہزار فٹ بلند ہے۔ اپنی منفرد تاریخ کے باعث اقوام متحدہ کے یونیسکو نے اسے آثار قدیمہ کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے۔

دنیا میں آٹھویں عجوبے میں شامل کوہِ نمرود پر یونانی اور ایرانی دیوتاوٗں کے درجنوں بُت یہاں موجود ہیں۔ یہ علاقہ یونانیوں اور ایرانیوں کے شاہی خاندان کے لئے وقف تھا۔

ترک وزارت ثقافت اور سیاحت کے صوبائی وزیر مصطفیٰ ایکنجی نے کہا کہ کوہِ نمرود ترک کی آنکھ کا تارہ ہے۔ 2019 میں گذشتہ 30 برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سیاح یہاں آئے۔ اپریل اور اکتوبر کے درمیان جگہ نہ ہونے کے باعث کئی سیاحوں کو معذرت کے ساتھ واپس بھیجنا پڑا۔ امید ہے اس سال کے وسط میں جب کورونا وائرس کی عالمی وبا میں کچھ کمی آئے گی تو سیاح دوبارہ یہاں کا رخ کریں گے۔

یہاں طلوع اور غروبِ آفتاب کے مناظر دیکھنے کے لائق ہوتے ہیں۔ اس جگہ کو حکومت نے نیشنل پارک کا درجہ دے دیا ہے۔

ترک وزارت سیاحت کے مطابق 2016 میں یہاں 50 ہزار سیاح آئے۔ 2017 میں ایک لاکھ، 2018 میں ایک لاکھ تیس ہزار اور 2019 میں دو لاکھ سیاحوں نے کوہِ نمرود کی سیر کی۔کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے صرف 50 ہزار سیاح ہی یہاں آ سکے۔

Read Previous

ترکی کا 2021 میں سیاحوں کے لئے 6 قدیم مقامات کھولنے کا اعلان

Read Next

ترک کمپنی کا ترجمان وزیر اعظم پاکستان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ

Leave a Reply