turky-urdu-logo

ترک کمپنی کا ترجمان وزیر اعظم پاکستان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ

ترک کمپنی پلیٹ فارم ٹورازم نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ترجمان شہباز گل کے خلاف لاہور کی ایک مقامی عدالت میں ہتک عزت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نے پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کے ہتک عزت دعویٰ پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے شہباز گل کو فرد جرم کی کارروائی کے لئے 16 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار کمپنی ترکی کے البیراک گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے۔ البیراک کمپنی پاکستان، صومالیہ اور دیگر ممالک میں کنسٹرکشن، ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار کر رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ البیراک گروپ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 18 میٹر لمبی میٹرو بس متعارف کروائی۔ میٹرو بس عام بسوں کے مقابلے میں بہترین بس ہے۔

ہتک عزت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز گِل نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں 26 ستمبر 2020 کو درخواستگزار کمپنی کے خلاف بیان بازی کی۔ شہباز گِل نے ذاتی حیثیت میں پلیٹ فارم کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ 6 برس قبل میٹرو بس پراجیکٹ پر 3.68 ڈالر فی کلومیٹر کے حساب سے ٹھیکہ لینے کا الزام لگایا گیا۔ شہباز گِل نے 1.85 ڈالر فی کلو میٹر کے حساب سے اس وقت کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دینے کا بھی الزام عائد کیا۔ وزیر اعظم پاکستان کے ترجمان نے لاہور میٹرو بس کے ٹھیکے سے آدھی رقم مسلسل سلمان شہباز کو دینے کا الزام لگایا ہے۔

درخواستگزار کمپنی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ شہباز گِل نے درخواستگزار کمپنی پر ثبوتوں کے بغیر کرپشن کا الزام لگایا۔ ان الزامات سے کمپنی کی ساکھ متاثر ہوئی۔ شہباز گِل نے پلیٹ فارم کمپنی کے خلاف سوشل میڈیا مہم بھی چلا رکھی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کے ترجمان کے الزامات سے کمپنی کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ کمپنی نے درخواست کی کہ شہباز گل کے خلاف پاکستان کی تعزیرات 499 اور 500 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانہ اور سزا سنائی جائے۔

Read Previous

ترکی کا کوہِ نمرود: دنیا کا آٹھواں عجوبہ، ترکی کی آنکھ کا تارہ

Read Next

ترک سیٹلائٹ کل امریکہ سے خلا میں چھوڑا جائے گا

Leave a Reply