turky-urdu-logo

ترک سیٹلائٹ کل امریکہ سے خلا میں چھوڑا جائے گا

ترکش کمیونیکیشن سیٹلائٹ 5A امریکہ کی اسپیس ایکس کمپنی کل خلا  میں بھیجے گی۔ اس سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کے لئے فالکن 9 راکٹ استعمال کیا جائے گا۔

یہ سیٹلائٹ آئندہ چار ماہ میں اپنے مدار میں گردش کرنا شروع کر دے گا اور اس سال جون میں اس کی سروسز شروع ہو جائیں گی۔

خلا میں ترکی کے مدار اور فریکوئنسی کے حقوق 30 سال کے دے دیئے گئے ہیں۔

یہ سیٹلائٹ ترکی اور امریکہ کی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اس سیٹلائٹ سے ترکی، مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ تک ٹی وی نشریات کو نشر کیا جا سکے گا۔

سیٹلائٹ میں 42 ٹرانسپورنڈرز نصب ہیں اور یہ ترکی کے مدار میں مشرق کی طرف 31 ڈگری پر رہے گا۔

ترکی اس سال اور 2022 میں مزید تین سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا جس سے خلائی سائنس میں ترکی کی اہمیت بڑھ جائے گی۔

Read Previous

ترک کمپنی کا ترجمان وزیر اعظم پاکستان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ

Read Next

ترکی میں اسکیمو طرز کے مچھلیوں کے شکار کا سیزن شروع ہو گیا

Leave a Reply