ترکی میں وزارت ماحولیات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہری وزارت کے ساتھ مل کر 1 ہزار 6 سو 25 درختوں کی حفاظت کریں گے۔
2021 کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں اس وقت 9 ہزار 9 سو 8 قدیم درخت موجود ہیں ۔
یہ قدیم درخت ازمیر ، ایدرین ، کرکلاریلی اور تیکیرداگ کے علاقوں میں موجود ہیں۔
پچھلے سال ترکی کے 10 صوبوں میں موجود 200 قدیم درختوں کی صحت کی حفاظت کی گئی تھی۔