turky-urdu-logo

ترکی دو ماہ میں پھر بحیرہ اسود سے خوشحبری سنا ئے گا؛ وزیر





ترکی کے وزیر توانائی اور قدرتی وسائل نے بیان میں قدرتی گیس کے ذخائر کی ممکنہ نئی دریافتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ اسود سے دو ماہ میں مزید “خوشخبری” آسکتی ہے۔

فاتح ڈانمیز نے سی این این ترک کو بتایاکہ دو ماہ میں نئی ​​خوشخبری آسکتی ہے۔  قوی مکان ہے کہ  گیس کے ذخائر دریافت ہونے والے مقام کی تہوں کے نیچھے سے  نئے ذخائر دریافت ہوں کیونکہ ان کی گہرائی اور لمبائی یکساں ہیں۔

ترکی نے چودہ ماہ پہلےبحیرہ اسود میں تلاس کی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا اور ترکی 2023 میں بحیرہ اسود سے تلاش شدہ  گیس کی پیداوار اور استعمال کا آغاز کر سکے گا ۔

ٹونا ون کے 8000 مربع کلومیٹر (3،088 مربع میل) رقبے کے صرف چوتھائی حصے میں  تلاش کا کام کیا گیا اور اسی طرح کے مقام پر مزید دریافتیں ہوسکتی ہیں۔

کانونی بحری جہاز  سال کے اختتام تک بحیرہ اسود میں تلاش کا کام جاری رکھے گا ۔ وزیر کا کہنا تھا کہ  بحری جہاز کو 40 مقامات پر  تلاش پر معمور کیا گیا ہے۔

اگر امکانات نظر آئے کو تو دو بحری بیڑے کم پڑ سکتے ہیں۔ شمال بحیرہ روم میں  وسائل کے ممکنہ مقامات پر  سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ترکی کے لیے تیل اور گیس کے ذخائر  دریافت کے امکانات موجود ہیں۔

Read Previous

یوروگیان کے ڈیفینڈر ماریو ترکش فٹ بال کلب فینرباشے میں شامل

Read Next

قدرتی گیس کی تلاش میں 8 انڈونیشین انجینیر شامل

Leave a Reply