ترکی کے بحیرہ اسود سے دریافت ہونے والی قدرتی گیس کے ذخا ئر کو ڈھونڈنے والی ٹیم میں 8 انڈونیشی انجینیر بھی شامل تھے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے پچھلے ہفتے 320 ارب کیوبک میٹر قدرتی گیس بحیرہ اسود سے ملنے کی خوشخبری اپنی قوم کو سنائی تھی۔
توقع کی جارہی ہے کے اس قدرتی گیس کی بحالی 2023 میں ترکی کی 100 سالہ سالگرہ پر کی جائے گی۔
انڈونیشین انجینیئر بینی کوسوما کا کہنا تھا کہ بہت کم لوگوں کو وائر ڈریلینگ کے بارے میں معلومات حاصل ہیں اسی وجہ سے ہیمں اس پروجیکٹ میں کام کرنے کے لیے ترکی بلایا گیا ہے تاکہ ہم یہاں دوسرے سٹاف کو ٹرینینگ دے سکیں۔
انکے علاوہ رنڈیکا کومالا،رفانی حاکم،بحریانشیا ہُتابارات، دیان سولو، ہاردیان،اندرا اور راوی نامی انڈونیشین انجینیر اس پروجیکٹ میں شامل تھے۔
استنبول میں انڈونیشین کونسل کے کے جنرل امام اساری نے انڈونیشین انجینیرز کی قابلیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈونیشین انجینیر ہماری قوم کے جوانوں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں کہ وہ کیسے علم حاصل کرکے اپنی زندگی میں ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔