turky-urdu-logo

تُرکی میں مہاجرین کا عالمی دن منایا گیا

تُرکی میں آج مہاجرین کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر تُرکی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے کیونکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث مہاجرین اور پناہ گزین سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

تُرک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اس موقع پر کہا کہ اس سال کوشش کی جائے کہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کی تعداد کو کم کیا جائے۔ جن ممالک نے جنگ زدہ ممالک کے شہریوں کو پناہ دی ہوئی ہے انہیں بھی اپنے دل مزید کھولنے چاہیئں تاکہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کی مناسب دیکھ بھال کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث بدترین حالات کے شکار لوگوں کیلئے صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے۔ ضروت اس بات کی ہے کہ پناہ گزینوں اور مہاجرین کی صحت سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں۔

اس وقت ترکی دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پناہ گزینوں اور مہاجرین کی سب سے زیادہ تعداد موجود ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کو دیکھتے ہوئے تُرک حکومت نے مہاجرین کی صحت سے متعلق بڑے فیصلے کئے ہیں جس کے باعث یہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ تُرکی خاصے عرصے سے عالمی برادری کو اس مسئلے پر توجہ دلاتا رہا ہے کہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کو بنیادی ضروریات زندگی کیلئے وسائل فراہم کئے جائیں۔

Read Previous

سعودی شوریٰ کونسل نے خواتین ججوں کی تعیناتی کی تجویز مسترد کر دی

Read Next

اسرائیل نے غزہ کے مغربی کنارے کے علاقوں پر قبضہ شروع کر دیا

Leave a Reply