turky-urdu-logo

اسرائیل نے غزہ کے مغربی کنارے کے علاقوں پر قبضہ شروع کر دیا

اسرائیل نے غزہ کے مغربی کنارے کی وادی اردن کو جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔ وادی کی طرف آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں کو سیمنٹ کے بنے بڑے بلاکس سے بند کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل نے مغربی کنارے کے جن مزید علاقوں میں یہودی بستیوں کا منصوبہ پیش کیا تھا اس پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ المغیار ولیج کونسل کے سربراہ امین ابو ایلیا نے بتایا کہ ایلون روڈ کی طرف جانے والے راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ راملہ کے مشرقی علاقے کُفر ملک کی طرف جانے والے راستے بھی بند ہیں۔ اس وقت وادی اردن میں 56 ہزار فلسطینی رہائش پذیر ہیں جنہیں علاقے سے نکالنے اور ان کے گھروں پر قبضے کیلئے اسرائیلی فوج نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Read Previous

تُرکی میں مہاجرین کا عالمی دن منایا گیا

Read Next

25 ہزار مہاجرین بحرہ اوقیانوس میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، صدر طیب اردوان

Leave a Reply