ترکی میں مقامی انسداد دہشت گردی کے دوسرے مرحلے کا آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف "آپریشن ایرن -3 ” ترکی کے مشرقی صوبے ایگری میں شروع کیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں ترک سیکیورٹی فورسز، پولیس اور ولیج گارڈز کو شامل کیا گیا ہے۔ ایک ہزار اہلکاروں پر مشتمل اس فورس میں 59 آپریشنل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
اس آپریشن کا پہلا مرحلہ 11 جنوری کو شروع کیا گیا تھا۔ اس آپریشن کو 15 سالہ لڑکی ایرن بلبل کے نام کے نام پر رکھا گیا ہے جو 11 اگست 2017 کو کُرد دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے ایک دہشت گرد حملے میں شہید ہو گئی تھی۔
ترکی نے سال 2020 میں کپان اور یلدرم کے نام سے دو آپریشن شروع کئے تھے جن کا مقصد علاقے سے کُرد دہشت گردوں کا خاتمہ تھا۔
Tags: ترک پولیس