turky-urdu-logo

ترکیہ: آق قویو نیوکلئیر پاور پلانٹ کے چوتھے ری ایکٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ترکیہ کے ضلع مرسین کی تحصیل گلنار میں زیرِ تعمیر آق قویو نیوکلئیر پاور پلانٹ کے چوتھے ری ایکٹر کا سنگ بنیاد باقاعدہ تقریب کے ساتھ رکھ دیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ آق قویو دنیا میں زیرِ تعمیر انرجی منصوبوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ جمہوریہ ترکیہ کی تاریخ میں بڑی ترین سرمایہ کاری ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے پر یہ 4 ری ایکٹر ہماری بجلی کی ضرورت کے تقریباً 10 فیصد کو پورا کریں گے۔

منصوبے کی پیش رفت پر بات کرتے ہوئے دونمیز نے کہا ہے کہ ترکیہ کے نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط انرجی کے سفر میں منزل کے آثار دِکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں۔ آق قویو نیوکلئیر پاور پلانٹ منصوبے میں 20 ہزار افراد کام کر رہے ہیں اور یہ دنیا  کے بڑے ترین تعمیراتی فیلڈوں میں سے ایک ہے۔

وزیرِ توانائی نے کہا ہے کہ 4 ری ایکٹروں میں سے ہر ایک 1200 میگاواٹ VVER-1200کی صلاحیت والے "III+ ” جنریشن ری ایکٹر والے 4 یونٹوں پر مشتمل ہو گا۔ 4 ہزار 800 میگا واٹ انسٹالڈ پاور کے حامل پلانٹ کا پہلا یونٹ جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ  یعنی 2023 میں کام شروع کر دے گا۔ باقی کے 3 یونٹ بھی ایک ایک سال کے وقفے سے 2026 کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے۔

آق قویو نیوکلئیر پاور پلانٹ مکمل صلاحیت کے ساتھ کام شروع کرنے پر سال میں تقریباً 35 بلین کلو واٹ بجلی پیدا کر کے ترکیہ کی بجلی کی مجموعی طلب کے 10 فیصد کو پورا کرے گا۔

پاور پلانٹ کسی قسم کی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنے بغیر بلا تعطل بجلی پیدا کر سکے گا اور سالانہ 35 ملین ٹن کاربن ڈی آکسائیڈ کے پھیلاو کو روکے گا۔

Read Previous

ترکیہ کی موٹر گاڑیوں کی ریکارڈ برآمدات

Read Next

ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے بھی گرمی کی شدت سے نہ بچ سکے

Leave a Reply