turky-urdu-logo

ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے بھی گرمی کی شدت سے نہ بچ سکے

ترکیہ اب تک یورپ کو گھیرنے والی گرمی کی لہر سے محفوظ رہا ہے لیکن ملک کے جنوب مشرقی صوبے آج کل گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں بعض اوقات درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔

ترک محکمہ موسمیات کی تازہ رپورٹ کے مطابق دیارباقر، ماردین اور شرانک میں اس ہفتے درجہ حرارت 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گیا ہے۔

گذشتہ روزشرانک کے سیزر ضلع اور ماردین کے نصائبین میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا تھا۔

اس مہینے کے آخر تک، ماردین اور شرانک کے لیے اسی سطح پر درجہ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ دیار باقر اور بیٹ مین کے صوبوں میں یہ 36 اور 41 ڈگری کے درمیان اتار چڑھاؤ آئے گا۔

Read Previous

ترکیہ: آق قویو نیوکلئیر پاور پلانٹ کے چوتھے ری ایکٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Read Next

ترکیہ نے گندے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا سالانہ ہدف مکمل کرلیا

Leave a Reply