ترکیہ نے سال کی پہلی ششماہی میں 4 ارب 590 ملین ڈالر کی مالیت کی موٹر گاڑیاں برآمد کی ہیں۔
جنوری سے جون کے عرصے میں ترکی سے 97 ممالک ، خود مختار علاقوں اور آزاد علاقوں کو موٹر گاڑیاں فروخت کی گئیں۔
فرانس اس ضمن میں اول نمبر پر رہا ہے ، سال کی پہلی ششماہی میں اس ملک کو 659 ملین اڑھائی لاکھ ڈالر کی فروخت سر انجام پائی۔
جبکہ دوسرا ملک برطانیہ تھا۔ برطانیہ کو گزشتہ سال جنوری سے جون کے عرصے میں 395 ملین 105 ہزار ڈالر کی موٹر گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جبکہ امسال اسی عرصے میں یہ مقدار بڑھ کر 522 ملین 786 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔
اسپین کو گاڑیوں کی برآمدات تیسرے نمبر پر ہے۔