TurkiyaLogo-159

ترکیہ نے آگ لگنے کے خطرے کے پیش نظر جنگلات میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے

ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی نے وزارتِ جنگلات اور زراعت کے ساتھ مختلف جنگلات کا رخ کیا اور31 اگست  تک آگ لگنے کے خطرے سے دوچار جنگلات میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی نے ملک بھر یہ احکامات جاری  کرتے ہوئے کہا بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور گھومنے پھرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداس کی وجہ سے آگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے   ۔

حکام نے جنگلات کے آس پاس  پولیس  گشت کی تعدادمیں اضافہ کرنے کے ساتھ  اور ڈرونز، سیکیورٹی سسٹمز اور مختلف ذرائع سے نگرانی کی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ کے خطرے کی وجہ سے مختلف جگہ جیسے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور لینڈ فل سائٹس، ریلوے کے کنارے اور پکنک ایریاز، میں ہنگامی راستے بھی بنائے جائیں گے

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یونٹوں کو درکار تمام عملہ، گاڑیاں اور سامان جنگل میں آگ لگنے کی صورت میں فوری جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگل میں آگ لگنے کی وجہ کچرے کو جلانے ،بجلی کی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ، آسمانی بجلی گرنے ، اورپکنک میں  لا پرواہی اور غفلت ہوتی ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی کی وجہ سے درجہ حرارت 40 سنٹی گریڈ سے ریادہ ہو سکتا ہے اور آگ جنگل میں آگ لگنے کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے ۔ اس لیے ہمیں مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی  ضرورت ہے

Alkhidmat

Read Previous

عالمی خوراک بحران کو روکنے میں ترکیہ کے کردار کے معترف ہیں، وزیراعظم پاکستان

Read Next

ترکیہ کی موٹر گاڑیوں کی ریکارڈ برآمدات

Leave a Reply