turky-urdu-logo

ترکی یورپ کی سلامتی کے لئے کلیدی ملک کی حیثیت رکھتا ہے،البانی وزیر اعظم

البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے کہا ہے کہ ترکی یورپ کی سلامتی کے لئے ایک کلیدی ملک کی حیثیت رکھتا ہے ۔
ایڈی راما نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں یونان حکومت کے تعاون سے جریدہ "دی اکانومسٹ” کی طرف سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا۔
خطاب میں راما نے ترکی ۔ یونان تعلقات کے ساتھ ساتھ مغربی بالقانی ممالک کے مستقبل، نیو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد، البانیہ۔ یونان تعلقات اور علاقے کے یورپی پس منظر جیسے موضوعات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ البانیہ یونان اور ترکی کا اسٹریٹجک ساجھے دار ہے۔ تاہم میں محسوس کر رہا ہوں کہ البانیہ دونوں طرف سے آگ کے درمیان آیا ہوا ہے۔
ترکی۔یونان تعلقات اور ان تعلقات کے یورپ کے لئے کردار پر بات کرتے ہوئے راما نے کہا ہے کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ ترک۔یونان تعلقات یورپ کے لئے بھی مفید تعلق کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کیونکہ ترکی یورپ کی سلامتی کے لئے ایک کلیدی ملک ہے تو یونان یورپ کی سرحدوں کے لئے ایک کلیدی ملک ہے۔میں بلا شک و شبہ کہہ سکتا ہوں کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان یونان مخالف انسان یا سیاست دان نہیں ہیں اوربلا شبہ ماضی نے ہم پر یہ ثابت کیا ہے کہ اگر ارادہ ہو تو حل بھی موجود ہوتا ہے۔
ایڈی راما نے کہا ہے کہ مسئلے کا حل ہے ڈائیلاگ ڈائیلاگ اور ڈائیلاگ۔۔۔ڈائیلاگ، مسئلہ دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑے بغیر دوسروں کو علاقے میں بلائے بغیرحل کی ایک سادہ حقیقت ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی چیز آسان نہیں ہےتاہم تعمیری ترک۔یونان تعلقات پورے یورپ کے لئے اضافی قدر ثابت ہو سکتے ہیں ۔ یہ قطعی طور پر ممکن ہے اور مجھے اس پر سو فیصد یقین ہے۔

Read Previous

ترکی چین کی تیار کردہ ویکسین کے ٹرائل کے آخری مرحلے میں داخل

Read Next

ریلی ترک چیمپین شپ 18 سے 20 ستمبر کو ہوگی

Leave a Reply