turky-urdu-logo

ریلی ترک چیمپین شپ 18 سے 20 ستمبر کو ہوگی

2020 ایف آئی اے ورلڈ ریلی چیمپین  شپ (ڈبلیو آر سی) کا پانچواں راونڈ ترکی کے جنوب مغربی صوبہ ملہ  میں 18 سے 20 ستمبر کو ہوگا۔

کورونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے اور سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے داچا ، مرماریس اور اولا کے قصبوں می طے شدہ تمام مراحل  شائیقین کے بغیر ہونگے۔

ٹویوٹا گازو ریسینگ سے تعلق رکھنے والے سیباسطین اوگیر جو ڈبلیو آر سی  کے چھے دفعہ  چیمپین رہ چکے ہیں اس بار بھی 79 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

ان کے ساتھی ایلفن ایون 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ہنڈائی موٹر سپورٹ سے تعلق رکھنے والے اوت تانک 66 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

9 بار ورلڈ ریلی چیمپین  سیباسطین اوگیر  ہنڈائی موٹر سپورٹ سے ریلی ترکی میں واپس شامل ہوگئے۔

انہوں نے اپنی کیر یئر کے دوران تین بار 2004 ، 2005  اور 2010 میں ریلی ترکی جیتا۔

ادس موٹر سپورٹ سے تعلق رکھنے والے ترک ڈرائیور یاگیز ایچی بھی ڈبلیو آر سی کی تیسری کیٹگری میں حصہ لیں گے۔

Read Previous

ترکی یورپ کی سلامتی کے لئے کلیدی ملک کی حیثیت رکھتا ہے،البانی وزیر اعظم

Read Next

2 ایسٹرویڈز کا زمین کے پاس سے گزر

Leave a Reply