سینٹر آف نئیر ارتھ آبجیکٹ سٹدیز (سی این ای او ایس) کے مطابق اس ہفتے ایک بس اور ایک گاڑی کے جتنے 2 ایسٹرویڈز زمین کے پاس سے گزرے ہیں۔
سی این ای او ایس کے مطابق یہ ایسٹرویڈ تقریبا دو گھنٹے کے دورانیہ کے فاصلے سے زمین کے پاس سے گزرے۔
پہلا ایسٹرویڈ جو تقریبا بس کے سائز جتنا تھا اسے آر ایف تین 2020 کہا جاتا ہے ، زمین سے 0،799 جی ایم ٹی 94،000 کلو میٹر کے فاصلے سے زمین کے پاس سے گزرا۔
تقریبا 2 گھنٹوں کے بعد کار کے سائز جتنا ایسٹرویڈ زمین کے پاس سے گزرا جسے آر ڈی چار 2020 کہا جاتا ہے۔ آر ڈی چار 2020 زمین سے 0.833 جی ایم ٹی 106،000 کلو میٹر کے فاصلے سے زمین کے پاس سے گزرا۔ ماہرین کا چاند اور زمین کے درمیان فاصلے پر غور کرتے ہوئے جوکہ 385،0000 ہے کہنا تھا کہ پہلا ایسٹرویڈ زمین کے کافی قریب سے گزرا ہے۔