turky-urdu-logo

ترکی چین کی تیار کردہ ویکسین کے ٹرائل کے آخری مرحلے میں داخل

ترکی چین کی تیار کردہ ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق ویکسین 1200 یا 1300 ہیلتھ ورکرز پر دس دن کے عرصے میں ٹیسٹ کی جائے گی جبکہ دوا کا دوسرا ڈوز چودہ دن بعد دیا جائے گا۔

ٹرائل کے نتائیج عالمی ادارہ صحت کو بھجوائے جائیں گے۔ جس کے بعد ویکیسن دائمی امراض میں مبتلا رضاکاروں کو دی جائے گی۔ ویکسین کم سے کم 13 ہزار افراد پر ٹیسٹ کی جائے گی۔

ترک وزیر صحت فرحتین کو کا نے گزشتہ ہفتے اعلان کہا تھا کہ ترکی نے چینی ویکسین کے آخری مراحلے پر کام شروع کر دیا ہے اس کے ساتھ فائرز کی تیار کر دہ ایک اور ویکسین پر بھی۔ روس کی ترکی میں تجرباتی ویکسین کے ٹرائل کی درخواست کے حوالے سے بھی اس ہفتے فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

چین اپنے ہزاروں شہریوں پر ویکسین کا تجربہ کر رہا ہے جو بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ حالانکہ ماہرین نے دوا کے معیار کی جانچ کےبنا ان کی محفوظ ہونے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

Read Previous

ریڈ بل کے ساتھ استنبول کے لوگوں کے لیے آسمانوں کی سیر کرنے کا انوکھا موقع

Read Next

ترکی یورپ کی سلامتی کے لئے کلیدی ملک کی حیثیت رکھتا ہے،البانی وزیر اعظم

Leave a Reply