ترک بحریہ نے تازہ بیان میں صوبہ مرسین کے انعمور قصبے کے جنوب میں بحیرہ روم کے مشرقی علاقے میں navtex کا اعلان کیا ہے جس کے تحت علاقے میں شوٹینگ کی مشقیں کی جائیں گی۔
بیانیہ کے مطابق مشق 29 اگست اور 11 ستمبر کے درمیان ہو گی۔
انعمور ترک جمہوریہ شمالی قبرص (TRNC) کے ساحل سے 73 کلومیٹر (45 میل) شمال میں واقع ہے۔
navtex یا navigational telex ایک بحری کمیونی کیشنز سسٹم ہے جو بحری جہازوں کو علاقے میں اپنئ موجودگی کی اطلاع اور دیگر معلومات دوسرے جہازوں تک پہنچاتا ہے۔
ترکی نے جمعرات کو مشرقی بحیرہ روم میں یکم ستمبر کو گنری مشق کرنے کا اعلان کیا تھا اور اورچ رئیس کے ساتھ چنگیز خان اور اتامان بحری جہازوں کی علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں یکم ستمبر تک navtex کا نوٹس جاری کیا تھا۔
ترکی کے ریڈار سسٹم نے چھ یونانی ایف سولہ طیاروں کی نشان دہی کی جو یونانی جزیرے کرٹ سے علاقے میں داخل ہو رہے تھے اور ترکش ایف سولہ طیاروں نے انہیں علاقے میں داخل ہونے سے روکا اور navtex والے علاقے کو کلئیر کر لیا۔