turky-urdu-logo

ترکی کے ہوتے ہوئے خطے میں کوئی سر نہیں اٹھا سکتا، ترک نائب صدر

ترکی امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں سے نہیں ڈرتا۔ ترک نائب صدر فواد اوکتے نے کہا ہے کہ ترکی نے ہمیشہ مشترکہ مفادات کی بات کی ہے جس میں ترک عوام کا مفاد اولین ترجیح ہے۔ ترکی کو پابندیوں سے ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

پارلیمنٹ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے فواد اوکتے نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ترکی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائے نہ کہ ہمیں پابندیوں کی دھمکی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں ترکی کو مائنس کر کے کوئی ملک کسی طرح کا فائدہ حاصل نہیں کر سکتا۔ ترک پارلیمنٹ نے امریکی پابندیوں کے خلاف قرار داد مشترکہ طور پر منظور کی جس کا مطلب ہے کہ ترک قوم مضبوط اور مفادات میں ایک پلیٹ فارم پر ہے۔

ترک پارلیمنٹ نے آج مشترکہ طور پر ایک قرار داد منظور کی جس میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا کہ ترکی پر پابندیوں کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ترک پارلیمنٹ 14 دسمبر کے امریکی فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور ترکی کو اپنی قومی سلامتی کو محفوظ بنانے کے لئے کسی بھی ضروری اقدام سے نہیں روکا جا سکتا ہے۔

Read Previous

کاراباخ میں آرمینیا کی بچھائی بارودی سرنگوں سے روسی فوج ہلاک

Read Next

ترکی میں سڑک کے ذریعے چار سفری راستے

Leave a Reply