
کاراباخ میں آرمینیا کی فوج نے جو بارودی سرنگیں بچھائی تھیں اس میں ایک سرنگ کے پھٹنے سے روس کا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق شوشہ میں روسی فوجی بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام انجام دے رہے تھے جب ایک سرنگ پھٹنے سے روسی فوجی ہلاک ہو گیا۔
یہ فوجی روس کی انٹرنیشنل مائن ایکشن سینٹر کا اہلکار تھا جو علاقے میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے کام پر مامور تھا۔
واضح رہے کہ کاراباخ کا قبضہ چھوڑتے ہوئے آرمینیا کی فوج نے علاقے میں بارودی سرنگوں کا جال بچھا دیا تھا۔ روس، آذربائیجان اور ترکی کی افواج یہاں سے بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام کر رہی ہیں۔ اب تک ان باردوی سرنگوں سے آذربائیجان کے درجنوں شہری شہید ہو چکے ہیں۔
Tags: ترکی اور آذربائیجان