
ترکی ان ممالک میں سے ایک ہے جو اپنے اندر قدرت کی خوبصورتی کو سمیٹے ہوئے ہے۔ ترکی کے خوبصورت شہر، دیکھنے والے کی نظر کو اپنی خوبصورتی کے جادو میں قید کرلیتے ہیں ۔ ترکی کی خوبصورتی کو اور قریب سے دیکھنے کے لیے گاڑی میں کیے گئے روڈ ٹرپ سے بہترین اور کوئی طریقہ نہیں۔
ایجیئن ساحل

ایجیئن ساحل ترکی میں موجود خوبصورت جگہوں میں سے ایک ہیں۔ایجیئن ساحل کی سڑک کے ذریعے کی گئی سیر آپکی زند گی کے بہترین ترین لمحوں کے فہرست میں باآسانی اپنی جگہ بنا لیتی ہے۔ ایجیئن ساحل ویسے تو ہر موسم میں بہت دلکش منظر پیش کرتا ہے لیکن گرمی کے موسم میں ساحل کا روڈ ٹرپ آپکو ٹھنڈے پانی کے قریب رکنے اور منظر سے لطف اندوز ہونے کے موقعے فراہم کرتا ہے۔ایجیئن ساحل کے روڈ ٹرپ کے دوران آپ راستے میں آنے والے چھوٹے گاوں ، تاریخی مقامات اور ساحلوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ آپ ایجیئن ساحل کی سیر ازمیر سے شروع کرسکتے ہیں اور سڑک کے راستے سے ہوتے ہوئے تمام تاریخی مصری جزیروں کی سیر کر سکتے ہیں جس میں کونڈا ، بوزکاڈا اور گوکسیڈا شامل ہیں۔اس کے علاوہ آپ اپنے سفر کا رخ شمالی راستے کی طرف بھی کر سکتے ہیں ۔ شمالی راستے کی طرف سے ہوتے ہوئے آپ کوشا سی، بودرم ، آشا ، مارمریس اور فاتح کی بھی سیر کر سکتے ہیں۔اگر آپ اس روڈ ٹرپ کو دو تین دن کے حساب سے بانٹ لیں تو راستے میں آنےوالی ہر منزل سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اناطولیا سے فاتح تک کی سیر

اناطولیا سے فاتح تک کے روڈ ٹرپ کو ترکی میں بہت مقبولیت حاصل ہے۔ اناطولیا سےفاتح تک کے سفر میں سب سے دلکش منظر فیروزی رنگ کے ساحل کا ہے جو دیکھنے والے کی نظر پر محو تاری کر دیتاہے۔ آپ یہ ٹرپ یا تو صرف اناطولیا سے فاتح تک کا رکھ سکتے ہیں یا پھر مجموعی طور پر اسے ایجیئن ساحل کے ٹرپ کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔اناطولیا اور فاتح کے اس روڈ ٹرپ میں بٹر فلائے ویلی کی سیر لازمی کریں جو کہ دو پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔
اناطولیا سے کیپا ڈوکیا تک کی سیر

کیپا ڈوکیا ترکی کے ان مقامات میں سے ایک ہے جو دیکھنے والے کی نظر کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔کیپاڈوکیا کے روڈ ٹرپ میں سب سے خاص بات وہ فیری چیمیناں ہیں جو دیکھنے والے کو اپنے جادو میں جکڑ لیتی ہیں اور سیاح ایک الگ ہی دنیا کی خوبصورتی کو دیکھتے ہیں۔ اناطولیا سے کیپاڈوکیا کی سیر زندگی کے ان خوبصورت یادوں کا حصہ بن جاتی ہیں جنہیں آپ کبھی نہیں بھول سکتے۔
استنبول سے افیسس تک کی سیر

ترکی کی سیر کی بات آئے تو استنبول ہمیشہ سر فہرست رہتا ہے۔استنبول سے افیسس تک کا روڈ ٹرپ آپکی سیر کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ استنبول سے افیسس تک کا سفر تقریبا 7 گھنٹوں کا ہے لیکن ان 7 گھنٹوں میں آنے والے خوبصورت منظر اس ٹرپ کو بہت ہی دلکش بنا دیتے ہیں۔