turky-urdu-logo

صدر ایردوان اس سال کی بہترین شخصیت ہیں، سینیگال کی این جی او کا اعلان

سینیگال کی این جی او جامرہ نے صدر رجب طیب ایردوان کو سال کی بہترین شخصیت قرار دے دیا۔

جامرہ نے کہا ہے کہ صدر ایردوان نے پیغمبر اسلام ﷺ  کی حرمت اور اسلام دشمنی پر فرانسیسی صدر کو سخت جواب دیا۔ ان کے جراتمندانہ موقف کو پوری اسلامی دنیا میں سراہا گیا۔

صدر ایردوان نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جس پر تمام اسلامی ممالک نے لبیک کہا۔ یہ کسی بھی عالمی رہنما کی نشانی ہے۔ تمام دنیا کے مسلمان صدر ایردوان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسلام کی حمایت میں ان کے کردار کو پسند کرتے ہیں۔

Read Previous

ترکی میں سڑک کے ذریعے چار سفری راستے

Read Next

عوام کی تائید اور حمایت سے 2023 کے انتخابات بھی جیتیں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply