turky-urdu-logo

ترکی کسی بھی قسم کی بغاوت کو قبول نہیں کرے گا، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہم ہر قسم کی  فوجی بغاوت  کے خلاف ہیں۔

استنبول میں جمعہ کی نماز کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا صدر نے کہا کہ ہر قسم کی بغاوت کے خلاف ہیں اور بغاوت کو تسلیم کرنا ہمارے ممکن نہیں۔

انہوں نے آرمینیا میں  فوجی بغاوت کی کوشش کے حوالے سے کہا کہ ہم ہر قسم کی فوجی بغاوت کے خلاف ہیں  اور ہمارا ماننا ہے کہ اقتدار میں تبدیلی کا حق صرف عوام کو حاصل ہے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نکول    پیشیان نے کہا کہ "آج میں نے چیف آف جنرل اسٹاف اور ان کے  نائب کو برطرف کر دیا۔”وزیر دفاع نئے   چیف آف جنرل اسٹاف اور ان کے نائب  کی تقرری کے متعلق فیصلے کی تیاری کر رہے ہیں۔”

Read Previous

پی ایس ایل 6:بولر کا ریویو ضائع ہونے پر علیم ڈار کا دلچسپ انداز

Read Next

یہودیوں کا فیسٹیول: فلسطین کی مسجد ابراہیم میں آذان پر پابندی

Leave a Reply