turky-urdu-logo

ترکی، عالمی وبا کے باوجود سرمایہ کاری کی مانگ میں اضافہ

کورونا وائرس  وبائی مرض کے باوجود ترکی کی سرمایہ کاری کی مانگ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں جنوری سے اگست کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

مصطفی ورانک نے ایک آن لائن کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے نجی شعبے کی 6،296 ترغیبی سرٹیفیکیٹ کے ساتھ 127 بلین لیرا کی طے شدہ سرمایہ کاری کی حمایت کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 2020 کے پہلے آٹھ مہینوں میں حقیقی شعبے کی سرمایہ کاری کی طلب میں گذشتہ سال کے مقابلے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ سرمایہ کاری مکمل ہونے کے بعد 191،000 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیداکرے گی۔

مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں آرڈرز ، پیداوار ، اور صلاحیت کے استعمال کی شرح میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، ورانک نے کہا کہ معیشت میں صارفین اور پیداواریوں دونوں کے اعتماد میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

 ستمبر  کے مہینے میں 10 میں سے 8 شعبوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق سب سے حیرت انگیز پہلو روزگار کی رفتار میں اضافہ ہے۔

وزیر ٹیکانولوجی کا کہنا تھا کہ  فرموں نے فروری 2018 کے بعد سے روزگار میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ  ہم تیسری سہ ماہی میں مضبوط شرح کی توقع کرتے ہیں ۔

Read Previous

گالسترائے کلب یورپا لیگ سے باہر

Read Next

عالمی ادارہ صحت نے ترکی کی وبا کے خلاف کاوشوں کو سراہا

Leave a Reply