عالمی ادارہ صحت نے ترکی کے وبا کے خلاف اقدامات سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی نے یومیہ ٹیسٹ کی تعداد میں تین گنا اضافہ کیا ۔
عالمی ادارہ صحت ترکی نے ایک بیانیہ میں کہا ہے کہ ترکی نے اپریل میں وبا کے پھیلاو کے بعد وبا کی روک تھام کی حکمت عملی کے طور پر اگست تک یومیہ ٹیسٹوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ کیا جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن میں وائرس کی بظاہر کوئی علامات ظاہر نہیں تھیں۔ عالمی ادار ہ صحت کے ریجینل آفس نے ترکی کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔
اس اقدام سے نظام صحت کی موثر انداز میں لوگوں تک رسائی ممکن ہو سکی علاوہ ازیں خطرے سے دوچار افراد ، مشتبہ اور ممکنہ کیسز اور تصدیق شدہ کیسز کے رابطوں کو ٹیسٹ کے لئے ترجیح دی گئی ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وبا کی موجودگی کی نشان دہی کے لیے زیادہ تعداد میں ٹیسٹ کرنا معاون ثابت ہوتا ہے۔ خاص طور پر تصدیق شدہ کیسز کو قرنطینہ کرنا اور رابطوں کی سراغ لگانے میں۔
ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے ان کی حکمت عملی اور کاوشوں کو سراہنے پر عالمی ادارہ صحت کا شکریہ ادا کی