turky-urdu-logo

ترکی میں صحت پر 201 ارب ترکش لیرا خرچ کئے گئے

ترک ادارہ شماریات کے مطابق 2019 میں ترکی نے صحت کے شعبے میں 201 ارب ترکش لیرا خرچ کئے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 21.7 فیصد زائد ہیں۔

ہر ترک شہری کی صحت پر حکومت نے 2،434 ترکش لیرا خرچ کئے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔

ترک جی ڈی پی میں صحت کے بجٹ کی شرح 4.7 فیصد رہی۔ 2018 میں یہ شرح 4.4 فیصد تھی۔

عام شہریوں کے علاج معالجے اور ادویات پر 33.6 ارب ترکش لیرا خرچ کئے گئے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 17.45 فیصد زائد ہیں۔

صحت کے بجٹ میں 48.2 فیصد اسپتالوں پر خرچ کئے گئے۔ ادویات کی خریداری پر صحت کے مجموعی بجٹ کا 25.8 فیصد جبکہ ایمبولینس ہیلتھ کیئر پر 12 فیصد خرچ کیا گیا۔

Read Previous

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث عالمی قرضوں کا بوجھ 15 ہزار ارب ڈالر بڑھ گیا

Read Next

افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کے باوجود تشدد میں اضافے پر تشویش ہے، عمران خان

Leave a Reply