turky-urdu-logo

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث عالمی قرضوں کا بوجھ 15 ہزار ارب ڈالر بڑھ گیا

رواں سال کے پہلے نو ماہ میں عالمی قرضوں کا حجم 15 ہزار ارب ڈالر اضافے کے بعد 272 ہزار ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنانس کے مطابق 2020 کی پہلی ششماہی میں جی ڈی پی میں قرضوں کی شرح 320 فیصد سے بڑھ کر 362 فیصد ہو چکی ہے۔ تیسری سہ ماہی میں معیشت کی بحالی سے قرضوں کے بوجھ میں اضافے کی شرح کم رہی۔

اس سال کے آخر تک عالمی قرضوں کا حجم 277 ہزار ارب تک پہنچ جائے گا جو دنیا بھر کی جی ڈی پی کے 365 فیصد کے برابر ہو جائے گا۔

رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر بڑے ملکوں کی جی ڈی پی میں قرضوں کی شرح 432 فیصد جبکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں قرض کی یہ شرح 250 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دنیا بھر میں غیر مالیاتی شعبے کے قرضوں کی مالیت 79.6 ہزار ارب ڈالر ہو گئی جبکہ حکومتوں پر قرضوں کا بوجھ 77.6 ہزار ارب ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

ستمبر کے اختتام پر مالیاتی شعبے کے قرضوں کا حجم 65.6 ہزار ارب ڈالر رہا جبکہ کنزیومر فنانسنگ 49.2 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

گذشتہ سال دسمبر سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 13 لاکھ 40 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 5 کروڑ 62 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Read Previous

آسٹریلیا کی اسپیشل فورسز نے 39 معصوم افغان شہریوں کے قتل کا اعتراف کر لیا

Read Next

ترکی میں صحت پر 201 ارب ترکش لیرا خرچ کئے گئے

Leave a Reply