معروف ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ ترکی کی معیشت مستحکم ہے اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یورپی بینک برائے ڈیولپمینٹ اینڈ ری کنسٹرکشن کے ماہر معاشیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی معیشت 2009 کے مالی بحران سے نکلنے میں کامیا ب ہوئی۔ روجر کیلی کا کہنا ہے کہ ترکی کی معیشت مستحکم ہے جس کی مثال 2009 میں مالی بحران اور 2016 میں فوجی بغاوت کے بعد معیشت کی بحالی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر گزشتہ سال وبا کے بعد معیشت کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرتے اور اپنے پاوں پر کھڑے ہوتے دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا ترکی دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے گذشتہ سال وبا کے دوران معیشت کی مثبت کارکردگی ریکارٖڈ کی ، روجر کیلی نے کہا کہ معاشی مراعات میں اضافے نے معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔
تاہم ، معیشت کی بحالی کے لیے ادا کی گئی قیمت اور مرکزی بینک کے ذخائر لیرا کو مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا اس بات کو نظر انداز نہیں کرنا چائیے۔